سیﺅل ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) ریڈکراس نے شمالی کوریا میں سیلاب متاثرین کیلئے 15.5 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں میں کم از کم 138 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 400 کے قریب افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ 40 ہزار افراد کو امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کے باعث ہزاروں مکانات منہدم ہونے سے 70 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔