لاہور۔13فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منگل کو منایا گیا۔اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان بھر میں تمام ریڈیو اسٹیشنزعالمی دن کے موقع پر مختلف پروگرام نشر کیے گئے جن میں ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ترقی کے اس جدید دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔