اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ملک سے ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصداضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو2.517 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو2.012 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
فروری 2022 میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 49 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، فروری 2022 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کاحجم 354 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال فروری میں 238 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال میں ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔