ریاض۔14نومبر (اے پی پی):ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اٹلی کے شہر میلان سے پہلی یورپی پرواز پہنچ گئی۔ اردو نیوز کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل گروپ کے سی ای او جان پاگانو نےبیان میں کہا کہ اٹلی کے شہر میلان سے گزشتہ روز براہ راست پرواز کی آمد سیاحت کے فروغ کے لئے اہم موڑ ہے، یورپی ممالک سے براہ راست ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پروازوں کی …
ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی یورپی پرواز کی آمد،سیاحت میں اضافہ ہوگا

مزید خبریں
ریاض۔14نومبر (اے پی پی):ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اٹلی کے شہر میلان سے پہلی یورپی پرواز پہنچ گئی۔ اردو نیوز کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل گروپ کے سی ای او جان پاگانو نےبیان میں کہا کہ اٹلی کے شہر میلان سے گزشتہ روز براہ راست پرواز کی آمد سیاحت کے فروغ کے لئے اہم موڑ ہے، یورپی ممالک سے براہ راست ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پروازوں کی آمد سے قائم ہونے والا فضائی رابطہ اہم ثابت ہوگا اور وہاں سے آنے والے سیاح نئے تجربات سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ ریڈ سی میں سیاحوں کے استقبال کے لئے اس وقت 9 بہترین ہوٹل موجود ہیں جبکہ’’ثول‘‘ اور’’امالا‘‘ کے تفریحی مقام کے علاوہ یاٹ کلب ، کورلیم میرین لائف انسٹی ٹیوٹ ، جدید ترین مرینا اور مرینا ولیج بھی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔








