28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںریڑھی بانوں کے خلاف جاری وفاقی پولیس کی کاروائیوں پر دائر توہین...

ریڑھی بانوں کے خلاف جاری وفاقی پولیس کی کاروائیوں پر دائر توہین عدالت درخواست میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر حکام کوجواب کیلئے نوٹسز جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان کی عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود ریڑھی بانوں کے خلاف جاری وفاقی پولیس کی کاروائیوں پر دائر توہین عدالت درخواست میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر حکام کوجواب کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔پیر کو سماعت کے دوران درخواستگزاران کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئیں

اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 8 جولائی کو ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی سے روکا،اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کے باوجود کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود 10 اگست اور 30 نومبر کو ریڑھی بانوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس ایس ایچ اوز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں