24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںریڑھی بانوں کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی کے خلاف کیس،عدالت...

ریڑھی بانوں کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی کے خلاف کیس،عدالت نے ڈاکٹر انعم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ریڑھی بانوں کے خلاف عدالتی حکم کے باوجود کارروائی کے خلاف کیس میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار ایمان مزاری نے کہا کہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم نے ریڑھی بانوں کو کہا کہ ہم کیس ٹرانسفر کے پراسس میں ہیں

جس پر عدالت نےڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو حکم دیا ہے کہ آپ کی پٹیشن کے پیرا گراف 5 میں جو لکھا ہے اس پر بیان حلفی دیں، ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم بالکل بیان حلفی دینے کے لیے تیار ہیں،وکیل نے دلائل دیئے کہ ریڑھی بانوں کے کیس میں دوسری توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی ہے ،ڈائریکٹر ڈی ایم اے ایم سی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، 24 اپریل کو عدالتی آرڈرز کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔عدالت نے ڈاکٹر انعم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں