- Advertisement -
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کی عدالت نے ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس میں درخواست گزار ریڑھی بانوں اور ایم سی آئی حکام کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
جمعرات کو سماعت کے دوران درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔عدالت نے ایم سی آئی ، سی ڈی اے ، ٹریفک پولیس اور ریڑھی بانوں کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ فریقین معاملے کے حل کی دستاویز آئندہ سماعت پر عدالت پیش کریں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567141
- Advertisement -