ریکوٹن جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا

61

ٹوکیو ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ریکوٹن جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 46 واں ایڈیشن 30 ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور مرد اور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ مینز سنگلز میں روس کے ڈینل مدویدوف ٹائٹل کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز ایونٹ میں میزبان کھلاڑی بین مکلاچلان اور انکے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹروف اعزاز کا دفاع کرینگے۔ انڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والا اے ٹی پی ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 6 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔