چاغی۔09 مئی (اے پی پی):ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے اپنے سماجی ترقی کے منصوبوں کو مزید تقویت دیتے ہوئے مشکی چاہ گاؤں میں آر او پلانٹ لگا دیا۔آر ڈی ایم سی کے جاری کردہ پریز ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ مقامی رہائشیوں کے معیار زندگی میىں مثبت کردار ادا کرے گا۔
مشکی چاہ کا آر او پلانٹ اس علاقے اور قرب و جوار کے مکیىنوں کو ان کی ضرورت سے زیادہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے یومیہ پانچ ہزار گیلن پانی کی استطاعت رکھتا ہے جو کہ متبادل انرجی سولر پینل پر چلے گی۔ فی الحال اس گاؤں کی یومیہ ضرورت پندرہ سو گیلن پانی ہے لہذا آس پاس کے مکین بھی اضافی پانی سے استفادہ کرسکیں گے ۔ آر ڈی ایم سی کی تنصیب مقامی ضروریات کو کئی برس تک پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ آر او پلانٹ مکمل طور پر خودکار ہے جو ٹینکی بھر جانے کے بعد پانی ضائع نہیں ہونے دیتا جبکہ یو وی اسٹیریلائزر پانی میں موجود نقصان دہ ذرات کو ختم کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے وائرس،بیکٹیریا، فنگس، الاگئی اور پروٹوزوہ کو ختم تا ہے۔
یہ اقدامات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نیا ریکوڈک معاہدہ کاروباری سرگرمیوں کی ابتدا سے قبل ہی اس منصوبے سے ضلع چاغی کے مکینوں کو فوائد کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔مشکی چاہ آر او پلانٹ کی افتتاح کے موقع پر ریکوڈک مائننگ کمپنی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے کہا کہ ہم اپنے آپریشن کے علاقے کے قریب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ ہم انھیں اپنا سب سے زیادہ اہم اور قابل ترجیح شراکت دار سمجھتے ہیں۔
ہمارے تمام سماجی ترقی کے منصوبے بشمول یہ آر او پلانٹ مقامی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹیوں (سی ڈی سی) کی جانب سے منظور کیے گئے۔ سی ڈی سی کے کمیونٹی نمائندے آر ڈی ایم سی کی جانب سے مقامی ضروریات پر مشتمل منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔