24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںریکوڈک مائننگ کمپنی کا کمیونٹی مینٹورشپ پروگرام شروع، مقامی نوجوانوں کی پیشہ...

ریکوڈک مائننگ کمپنی کا کمیونٹی مینٹورشپ پروگرام شروع، مقامی نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کا آغاز

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 09 اگست (اے پی پی):ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے کمیونٹی مینٹورشپ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا ۔ اس پروگرام کے تحت ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران مقامی تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو ملازمت کے حصول کیلئے خصوصی تربیت دینگے ۔ اس پروگرام کے دوران مقامی افراد کو سی وی بنانے، انٹرویو کی تیاری اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائیگی تاکہ وہ مستقبل میں کس بھی بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے حصول کیلئے اچھے انداز میں تیاری کرسکیں ۔

گزشتہ دنوں آر ڈی ایم سی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قریبی دیہات جن میں ہمئے، دوربن چاہ، تنگ کچاؤ کے 114 تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کیلئے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا جہاں شرکاء کو اس پروگرام کے تحت تربیت دی گئی۔اس مینٹورشپ کا مقصد قریبی دیہاتوں کے نوجوان مرد و خواتین کو ایسی مہارتیں، اعتماد اور علم فراہم کرنا ہے جو انہیں کامیابی سے افرادی قوت میں شامل ہونے کے قابل بنائے۔ یہ اقدام آر ڈی ایم سی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے جو مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور بلوچستان میں معاشی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

اس پروگرام کے حوالے سے ایچ آر لیڈ عنایت اللہ کبدانی کا کہنا تھا کہ ہماری ان سرگرمیوں کا مقصد لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے علاوہ خصوصاً ہمارے قریبی دیہات اور ضلع چاغی کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے میں ہے اور مقامی صلاحیت کو بڑھا کر خصوصاً نوجوانوں اور خواتین میں ہم نہ صرف اپنے کاروبار بلکہ ان کمیونٹیز کی طویل مدتی پائیداری میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔

ریکوڈک مائننگ کمپنی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو اپنے مشن کا بنیادی ستون سمجھتی ہے۔ کمپنی مقامی روزگار میں بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ مینٹورشپ پروگرام ان متعدد اقدامات میں سے ایک ہے جو آر ڈی ایم سی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیے ہیں کہ بلوچستان کے لوگ نہ صرف اس فائدہ اٹھائیں بلکہ اس سے فعال شراکت داری اور صوبے کے معدنیات کے شعبے میں مستقبل میں اسکا حصہ بنیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں