23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںریکو ڈک مائننگ کمپنی روزگار، تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعہ...

ریکو ڈک مائننگ کمپنی روزگار، تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعہ بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے ،مارک برسٹو

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ریکوڈک بلوچستان کے لیے نسل در نسل فائدے کا ذریعہ بنے گا، ریکو ڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) روزگار، تعلیم اور صحت کے اقدامات کے ذریعہ بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے،ان خیالات کا اظہار بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف کان کنی کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک ایسا موقع ہے جو مقامی کمیونٹیز کے لیے آئندہ کئی دہائیوں تک معاشی و سماجی ترقی کی ضمانت ہے۔ مارک برسٹو نے کہا کہ نہ صرف آر ڈی ایم سی بلکہ اپنے پارٹنرز اور سپلائر کمپنیوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ ہم نے تعلیم اور ہنر سکھانے کے پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ مقامی افراد ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت آر ڈی ایم سی کی 75 فیصد افرادی قوت بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے، جن میں اکثریت ضلع چاغی سے ہے اور کمپنی کا ہدف اس مقامی نمائندگی کو مزید بڑھانا ہے۔معاشی و تعلیمی اقدامات کے ساتھ ساتھ آر ڈی ایم سی نے خطہ میں صحت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہمئے گائوں میں قائم صحت مرکز اور حال ہی میں شروع کیا گیا ،ماں اور بچے کی صحت کا مرکز مقامی لوگوں کو معیاری بنیادی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

- Advertisement -

مارک برسٹو نے کہا کہ مقامی کمیونٹیزریکوڈک منصو بہ کی کامیابی کی کلیدی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا میں معدنی وسائل کی ترقی کے لئے مقامی لوگوں کی بھرپورحمایت ضروری ہے ، پرِ کوہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین تاج محمدزئی نے مارک برسٹو کی مقامی کمیونٹی سے مسلسل وابستگی کو سراہا اور ریکو ڈک منصوبہ کے ذریعہ گائوں ہمئے میں ترقی اور نئے مواقع لانے پر آر ڈی ایم سی کا شکریہ ادا کیا اورمنصو بہ کی مسلسل ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مارک برسٹو کے ہمراہ آر ڈی ایم سی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی جن میں کنٹری منیجر ضرار جمالی، جنرل منیجر(ریکودک سائٹ) رائن مچل، سینئر نائب صدر (ہیڈ آف گورنمنٹ اینڈ کارپوریٹ افیئرز) وو لی، ہیڈ آف سسٹین ایبلٹی ایشلے پرائس، ایگزیکٹو برائے منرل ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایویلیوایشن سائمن بوٹمز اور دیگر ارکان شامل تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں