پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):پراجیکٹ ڈائریکٹر ری ماڈلنگ آف ورسک کینال سسٹم روح المحسن نے کہا ہے کہ ری ماڈلنگ آف ورسک کینال منصوبے کی تکمیل کے بعد کینالز میں پانی کا بہاؤ 1250 کیوسک ہوکر سات سو کیوسک پانی کا بہاؤ بڑھ جائیگا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ری ماڈلنگ آف ورسک کینال سسٹم روح المحسن کے مطابق پمپ ہاؤس میں پمپز کی کل تعداد پانچ ہے جس میں چار استعمال میں ہوتے ہیں جبکہ ایک پمپ کو ضرورت کی بنیاد پر استعمال کیا جاتا ہیں،ورسک ڈیم سے نکلنے والے کینالز سے پشاور و نوشہرہ کے زیادہ تر علاقے سیراب ہوتے ہیں ، پمپ ہاؤس میں گرڈ اسٹیشن کی اپگرڈیشن پر کام بھی جاری ہیں جس کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ری ماڈلنگ آف ورسک کینال سسٹم روح المحسن نے کہا کہ ملاگوری میں ری ماڈلنگ آف ورسک کینال منصوبے کے تحت بنانے والی ٹنل کے ذریعے دریا کابل سے وسیع علاقے کو سیراب کیا جائے گا، اس ٹنل کی کل لمبائی پانچ اعشاریہ چار کلومیٹر اور اس تعمیراتی کام مارچ 2023 میں شروع ہوا،یہ منصوبہ فروری 2027 تک مکمل کیا جائے گا،منصوبہ مکمل ہونے سے کاشتکاروں کو وافر مقدار میں پانی میسر ہوگا۔