اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):زاہد جی ٹیکسٹائل ملز کےمنافع میں تین ماہ کے دوران 10.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران زاہد جی ٹیکسٹائل ملز کا منافع 297ملین روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2023 کیلئے کمپنی کو 332.4 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔
اس طرح گذشتہ مالی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زاہد جی ٹیکسٹائل ملز کے منافع میں 35.4 ملین روپے یعنی 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔