25.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںزخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 18 لاکھ 50...

زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 18 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری

- Advertisement -

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہے،لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 18 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل عثمان علی کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کیے گئے، زخمی کانسٹیبل محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی سب انسپکٹر طاہر اقبال اور کانسٹیبل گل احمد خان کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،زخمی کانسٹیبلز محمد رئیس، عاقب جاوید، اسرار احمد، زخمی سب انسپکٹر ارشاد صدیق، ہیڈ کانسٹیبل عزیز علی، کانسٹیبل ثاقب علی کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،

- Advertisement -

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا ء کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح، ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ سپروائزری افسران غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں