31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںزراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کادرجہ رکھتی ہے ،حکومت اس...

زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کادرجہ رکھتی ہے ،حکومت اس کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔سیدیوسف رضاگیلانی

- Advertisement -

لاہور۔ 04 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بدھ کے روز مظفرگڑھ میں سیمسن ( Samson)زرعی فارم کادورہ کیا ۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت زراعت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کادرجہ رکھتی ہے۔

چیئرمین سینٹ نے زرعی فارم میں سنٹرل پیوٹ سسٹم ( Central Pivot System)کابھی افتتاح کیا ۔یہ سسٹم 210ایکڑ پرمحیط اس فارم کی پیداوار میں اضا فے کے لئے کام آئے گا۔یوسف رضاگیلانی نے فارم میں پودالگایا اوردعا کی ۔

- Advertisement -

اس موقع پر کنسلٹنٹ ڈائریکٹر شاہد احمد خان اور بیرسٹر منصور شاہ نے انہیں فارم کے بارے میں بریفننگ دی ،اس موقع پرضلع مظفرگڑھ کوٹ ادو کے ڈپٹی کمشنرسیدمنورعباس بخاری،ڈی پی اوسید حسنین حیدراورانتظامیہ کے دیگر افسران واہلکار بھی موجودتھے ۔

زرعی فارم کے دورے کے دوران سید احمد مجتبیٰ گیلانی، ملک منظور ڈومرہ، ملک ارشد مہے،سابق ایم این اے مہر ارشد سیال، ملک بلال خانی، دیوان تقی، نعیم خان بھی یوسف رضاگیلانی کے ساتھ تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں