زراعت کی بحالی ، ترقی اور کسان بھائیوں کی خوشحالی کے لئے بہت بڑے پیکج کا اعلان کرنے جا رہا ہوں ،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

147

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک غذائی تحفظ کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں زراعت کی بحالی ، ترقی اور کسان بھائیوں کی خوشحالی کے لئے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کرنے جا رہا ہوں ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ زراعت کی ترقی سے ہی ملک غذائی تحفظ کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے