زراعت کے درست اعداد و شمار کی بنیاد پر ملک کی معاشی ترقی ممکن ہے،اے ڈی سی آر

113

مظفرگڑھ۔۔۔ 01 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں زراعت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔زراعت کے درست اعداد و شمار کی بنیاد پر موثر منصوبہ بندی سے ملک کی جامع معاشی ترقی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر ساتویں زراعت شماری کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا بھی ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید نے کہا کہ ساتویں زراعت شماری میں زمینوں کے اعداد و شمار کے ساتھ جانوروں اور زرعی مشینری کی بھی معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔انھوں نے شمار کنندگان اور نگران کو ہدایت کی کہ پوری توجہ سے فلیڈ میں جا کر زرعی زمینوں،فصلات،جانوروں اور زرعی مشینری کے درست اعداد و شمار اکٹھا کریں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔