سرگودھا۔8ستمبر (اے پی پی):حکومت ِپنجاب کی جانب سے سرگودھا میں بھی کسان کارڈ کا اجرا کر دیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراء انقلابی اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت محمد شاہد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈائریکٹر زراعت نے کہاکہ کسان کارڈ ایسا ٹوکن ہے جس کو کسان حضرات آنے والے وقتوں میں ہر قسم کی زرعی سبسڈی کیلئے استعمال کر سکیں گے۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ حکومت ِپنجاب کا ویژن کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ڈائریکٹر زراعت محمد شاہد حسین نے کہا کہ کسان پوری محنت اور ایمانداری سے کسان کارڈ کا استعمال کریں تاکہ حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے زمینداربھائیوں کی رجسٹریشن کی جاری ہے،زمیندار بھائی فوری طورپر اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ اُنہیں کسان کارڈ دیا جاسکے اوروہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسیڈی سے فائدہ اُٹھاسکیں۔