اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):ملک میں زراعت کے شعبہ نے جاری مالی سال کے دوران 1.55 فیصدکی شرح سے ترقی کی ہے جبکہ اہم فصلوں کی پیداوارمیں بھی نمایاں اضافہ ہواہے۔ قومی اقتصادی سروے 2022-23 کے مطابق جاری مالی سال کے دوران 27.63 ملین ٹن گندم کی پیداوارحاصل ہوئی، گندم کی پیداوارمیں اضافہ کاتناسب 5.4 فیصد ریکارڈکیاگیا،
مکئی کی پیداوارمیں 6.9 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی اورجاری مالی سال میں 10.18 ملین ٹن مکئی کی پیداوارحاصل ہوئی۔ اسی طرح گنے کی 91.1 ملین ٹن پیداوارحاصل ہوئی اوراس فصل کی پیداوارمیں 2.8 فیصد کی شرح سے نموہوئی۔
اقتصادی سروے کے مطابق جاری مالی سال میں کپاس 4.91 ملین گانٹھوں کی پیداوارحاصل ہوئی،کپاس کی پیداوارمیں اضافہ کی شرح 41.0 فیصد ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ سال آنیوالے بدترین سیلاب سے مویشیوں کوپہنچنے والے نقصان کے باوجود لائیو سٹاک کے شعبے میں 3.78 فیصد کی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے ۔