36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںزراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت مثبت اقدامات کر رہی...

زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے جس سے زراعت کے شعبے کی بحالی اور ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک افطار ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںاور عوام کی کثیر تعداد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے حکومت کسانوں اور زمینداروں کی مشکلات سے بخوبی آگا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے 2016-17کے بجٹ میں کسانوں کے لئے بے پناہ مراعات کا اعلان کیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں