زرتاج گل وزیر کی اپنے حلقہ انتخاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں کھلی کچہری ،عوامی مسائل سنے

167

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191ڈیرہ غازیخان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ جاری بیان کے مطابق زرتاج گل نے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس میں انتظامیہ کے ہمراہ کھلی کچہری کی صورت میں فورٹ منرو کے عوام کے مسائل سنے۔ اس موقع پر زرتاج گل نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے موقعہ پر متعلقہ انتظامیہ کو احکامات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں فورٹ منرو کے تمام بنیادی سہولیات پر بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر واپڈا کے افسران نے فورٹ منرو میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے زرتاج گل کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر زرتاج گل نے کہا کہ بہت جلد فورٹ منرو میں پانی اور بجلی کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔