31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی اجناس کے بعد از برداشت نقصان کو کم کرکے ویلیو ایڈیشن...

زرعی اجناس کے بعد از برداشت نقصان کو کم کرکے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کما یاجاسکتاہے، ڈاکٹر محمد سرور

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 09 جنوری (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرورنے بتایا کہ نامناسب ہینڈلنگ و پیکنگ کی وجہ سے کھیت سے صارف تک پہنچنے کے دوران 40فیصد پھل، سبزیاں اور زرعی مصنوعات ضائع ہو جاتی ہیں جبکہ زرعی اجناس کے بعد از برداشت نقصان کو کم کرکے ویلیو ایڈیشن کے ذریعے کثیر زرمبادلہ کما یاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ ہرسال پھلوں، سبزیوں اور دیگر سامان کی نقل و حمل کی پیکنگ کیلئے لاکھوں درختوں کی کٹائی کے عمل کو روکنابھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور فوڈ سیکورٹی کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے کھیت سے ایک ایک دانہ اسی حالت میں صارف تک پہنچانااہم سنگ میل ہوگا جس کیلئے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جنگلات کی شرح پہلے ہی انتہائی کم ہے جبکہ فرنیچر، پیکنگ اور گھریلو استعمال کیلئے درختوں کا کٹاؤماحولیات پر انتہائی منفی اثرات کا باعث بن رہا ہے ان حالات میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو رواج دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ کیلے کی 50فیصد پیداوار صرف نامناسب ہینڈلنگ و پیکنگ کی نذرہوکر ضائع ہوجاتی ہے جس کیلئے قابل عمل پیکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نچلی سطح پر سٹوریج کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=544086

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں