- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زارعت خواجہ عبدالحئی عابد نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں زرعی ادویات کے کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا ء اور پرانے لائسنس کی تجدید کےلئے تربیت کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔
خواہشمند ڈیلر 31 اکتوبر تک محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر میں دفتری اوقات میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ تمام تربیت تحصیل ہیڈ کوارٹر پر فراہم کی جائے گی۔ نئے لائسنس کے اجرا ءکے لئے 15 روز کی تربیت ہوگی جبکہ پرانے لائسنس کی تجدید کےلئے 2 روز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت سے دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507238
- Advertisement -