کوئٹہ ۔13نومبر (اے پی پی):زرعی تحقیقاتی ادارہ بلوچستان نے حال ہی میں خطے میں زعفران اور بروکولی کی کاشت کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں محکمہ زراعت اور کوآپریٹیو کے سیکرٹری علی اکبر بلوچ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری جہانگیر خان کاکڑ اور قومی اور بین الاقوامی زرعی ادارو ں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے دیگر موجود تھے ۔
ایگریکلچر ریسرچ، ایگریکلچر ایکسٹینشن، یونیورسٹی آف بلوچستان، وومن یونیورسٹی اور دیگر ممتاز اداروں کے نامور محققین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ عبدالروف کاکڑ نے صوبے میں زعفران کی کاشت اور اس کی عالمی پیداوار کی اہمیت پر زور دیا۔
خصوصی فصلوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شکیل نے زعفران اور بروکولی دونوں کی کاشت کی تکنیک، فوائد اور دواں کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی بصیرت فراہم کی۔تفصیلات بہم پہنچانے کے بعد شرکا کو زعفران اور بروکولی کے کھیتوں کا دورہ کرا یا گیا ۔ زعفران جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے کے بارے میں متعلقہ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ شرکا کے سامنے صوبہ بلوچستان میں اس کی کاشت کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
زرعی ثحقیقی ادارہ اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (IWMI) کے درمیان ایک باہمی تحقیقی کام کا بھی قابل قدر سیکرٹری زراعت اور کوآپریٹو اور سپیشل سیکرٹری زراعث نے دورہ کیا ۔ پستہ، سیب، چارہ، گندم، انگور کے باہمی تعاون کے تجربات کا بھی دورہ کیا اور انھے سراہا۔
محکمہ زراعت اور کوآپریٹو کے سیکرٹری نے اے، آر،آئی کے محققین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صوبے میں زرعی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اے،آر ،آئی اور دیگر اداروں کے درمیان تعاون پر مبنی اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔سیکرٹری زراعت نے متعدد مسائل کے حل کے لئے موقعہ پر فوری احکامات جاری کئے۔