زرعی ترقیاتی بینک میں میرٹ اور شفافیت پر بھرتیاں کی جاتی ہیں، وزیرمملکت خزانہ برائے خزانہ

96

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت خزانہ برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک میں میرٹ اور شفافیت پر بھرتیاں کی جاتی ہیں، خود مختار اداروں کو منافع بخش بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عبدالشکور اچکزئی، ضمیر گھمرو، دنیش کمار، کامر ان مرتضیٰ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بنک کا اپنا بورڈ ہے جس میں آئین و قانون کے تحت میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی ہیں، کوئی کوٹہ نہیں۔زرعی ترقیاتی بنک کے ملازمین کی تعداد 3367 ہے ، بلوچستان کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاتا، اشتہارات اور شارٹ لسٹنگ کے بعد میرٹ اور شفافیت کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں، میرٹ پر بھرتیوں سے ادارے ترقی کریں گے، آئین و قانون پرعمل کریں گے،خودمختار اداروں کو منافع بخش بنانے کےلئے کوشاں ہیں۔