فیصل آباد۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالداقبال نے کہا ہے کہ زرعی ترقی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے گندم، دھان، گنا اور تیل دار اجناس سمیت زراعت کے دیگر منصوبے جاری ہیں جس کے تحت کاشتکاروں کو کھاد ،بیج اور جدید مشینری پر سبسڈی دی جارہی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ہم اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج حاصل کریں اور گندم کی کاشت5 سے20نومبر تک مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سبسڈی کے حصول کے لئے محکمانہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کینولہ کی بجائی یکم اکتوبر سے 10اکتوبر تک مکمل کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508011