23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی جدت کو فروغ دے کرپیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتاہے،ڈاکٹرسرور

زرعی جدت کو فروغ دے کرپیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکتاہے،ڈاکٹرسرور

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ملکی آبادی کے تناسب سے یہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم زراعت میں جدت کو فروغ دیتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کو ممکن بنائیں جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زرعی سائنسدانوں کوبھی ٹھوس تحقیقات کیلئے مزید کاوشیں کرنا ہوں گی تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کو یقینی بنا کر غذائی استحکام کے اہداف پورے کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کاشتکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی جدید علوم اور عملی امور سے آراستہ ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اکیڈیمیا، ریسرچ، زرعی اور دیہی ترقی کی بین الاقوامیت، اکیڈمی انڈسٹری کے روابط پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جسے مزید بلندیوں سے ہمکنار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو ماڈرن لیبارٹریز، ہاسٹلز، کھیلوں کے میدانوں اور دیگر جدید ترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں علم پر مبنی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مسائل کے حل کیلئے تحقیقی امور میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور زرعی ترقی کو یقینی بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=516025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں