23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی...

زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے،خالد اقبال

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا ہے کہ زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے

اسلئے کاشتکاروں، کسانوں کو چاہیے کہ وہ فصل کے پکنے تک فاسفورس کی دستیابی برقرار رکھیں تاکہ گندم کی بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

- Advertisement -

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاسفورسی کھادوں کے استعمال سے فصلات کی کارکردگی دوگنا ہو جاتی ہے جبکہ جڑوں پر اس کی گروتھ اور ہارمونز پیداکرنے کے ساتھ ساتھ فاسفورسی کھادیں پودے کی نشو ونما کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=507212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں