22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںزرعی شعبے میں چین اور امریکا ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت...

زرعی شعبے میں چین اور امریکا ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں، چینی سفیر شیئے فنگ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔25اگست (اے پی پی):امریکا میں چینی سفیر شیئے فنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریک زرعی شعبے میں ایک دوسرے کے لیے بہترین تکمیلی شراکت دار بن سکتے ہیں۔شنہوا کے مطابق انہوں نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک امریکی-چینی سویابین صنعت شراکتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین محنت طلب زرعی مصنوعات میں مہارت رکھتا ہے، جبکہ امریکا مشینری سے مزین بڑے پیمانے پر زمین دار زرعی پیداوار میں سبقت رکھتا ہے۔

شیئے فنگ نے کہا کہ زرعی تعاون نہ صرف صارفین کو زیادہ انتخاب فراہم کرتا ہے بلکہ امریکی کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے زرعی شعبے کی سیاسی رنگ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ کا خمیازہ کسانوں کو نہیں بھگتنا چاہیے۔

- Advertisement -

چینی سفیر نے امریکی ریاستوں میں چینی شہریوں کے لیے زرعی زمینوں کی خریداری پر پابندی کو بے بنیاد اور سیاسی چال قرار دیا۔ انہوں نے چین اور امریکا پر زور دیا کہ وہ تعاون کے ذریعے ترقی کے ثمرات سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں