24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی شماریات مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہداف کے حصول میں مفید...

زرعی شماریات مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہداف کے حصول میں مفید ثابت ہو گی،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ضلع مظفرگڑھ میں ساتویں زراعت شماری 2024 کا افتتاح کر دیا ہے۔

ساتویں زراعت شماری 2024 کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مربوط ڈیجیٹل شماری کا مقصد زرعی وسائل،زمین، فصلوں،مال مویشی،زرعی مشینری و آلات،مال مویشیوں عمر،جنس اور نسل کی درجہ بندی اور خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا ہے۔

- Advertisement -

زرعی شماریات مستقبل کی منصوبہ بندی اور اہداف کے حصول میں مفید ثابت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کے ہمراہ قائد اعظم ایلمنٹری کالج کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں انٹرنشپ پروگرام کے سلسلے میں ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انٹرنشپ پروگرام کے سلسلے میں ٹیسٹ کی کڑی نگرانی کی گئی ہے۔

بعد از ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت سکاؤٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اسرارالحق نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر سکول میں دس فیصد بچے سکاؤٹس یونیفارم میں آئیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539229

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں