اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک کی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر77ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46فیصدزیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر53ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ فروری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم 8ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال فروری کے 4ملین ڈالرکے مقابلہ میں 81فیصدزیادہ ہے۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر48فیصد کمی ہوئی ہے۔ جنوری میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر15ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574618