زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 45فیصداضافہ

93
Agricultural machinery
Agricultural machinery

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 45فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات پر 4 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات پر 3 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہو اتھا۔ جنوری کےمقابلہ میں فروری میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 63فیصد کی کمی ہوئی۔ جنوری میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات پر 12 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو فروری میں کم ہو کر 4 ملین ڈالر ہو گئے۔

جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات کاحجم 53 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 97 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت زرعی مشینری اور آلات کی درآمدات پر27 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔