24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی مشینری زراعت کی پیداوار بڑھانے کےلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے،ڈپٹی...

زرعی مشینری زراعت کی پیداوار بڑھانے کےلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ زراعت کی پیداوار میں اضافے کےلئے مناسب زرعی مشینری و آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔زرعی مشینری زراعت کی پیداوار بڑھانے میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔اس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وقت اور لاگت کی بھی بچت ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے زرعی مشینری و آلات کی قراعہ اندازی کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں زرعی مشینری و آلات زراعت کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے زرعی آلات اور مشینری کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ کسانوں کیلئے مشینری و آلات میں سبسڈی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب اور انجینئر عامر سعید نے بھی شرکت کی۔بعد از ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے شہر کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجب طیب اردگان ہسپتال کے سامنے گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے کہا کہ گرین بیلٹس اور مسافر خانے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں رجب طیب اردگان ہسپتال کے سامنے سے ناجائزتجاوزات کا بھی خاتمہ کروایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=538209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں