زرعی مشینری و آلات کی درآمد میںمئی 2020ءکے دوران 27.75 فیصد کمی

118
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) مئی 2020ءکے دوران زرعی مشینری و آلات کی درآمد میں27.75 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق مئی 2020ءکے دوان درآمدات کا حجم 7.26 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019ءکے دوران زرعی مشینری و آلات کی درآمدات کا حجم 10.05 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران زرعی مشینری و آلات کی قومی درآمدات میں 2.79 ملین ڈالر یعنی 27.75 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔