زرعی پیداوار میں اضافہ سے ایشیا و بحر الکاہل کے خطے میں مقیم 110 ملین افراد کو غربت سے نجات دلائی جا سکتی ہے،اقوام متحدہ

275

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) آئندہ 15سال کے دوران زرعی پیداوار میں اضافہ سے ایشیا و بحر الکاہل کے خطے میں مقیم110 ملین افراد غربت سے نجات دلائی جا سکتی ہے جس کیلئے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیاءاینڈ پیسیفک ( ای سی سی اے پی) کے مطابق سال 2016ءاور 2030ءکے دوران ایشیاءاور پیسیفک ایجن کی 110ملین افراد کی غربت سے نجات حاصل ہو گی اور اس کی وجہ زرعی پیداور میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ضروری ہے