سیالکوٹ۔20مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں زرعی پیداوار میں اضافہ سے ہی ملک کو خوراک میں خود کفیل بنایا جاسکتا ہے اس مقصد کیلئے کسانوں کو بہتر پیدوار کے حامل بیجوں، جدید زرعی ٹیکنالوجی بارے آگاہی رکھنا ہوگی۔
صحت بخش سبزیوں کے حصول کے لئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیناوقت کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)کے زیر اہتمام جنگ موڑ میں منعقد ہ کسان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو زراعت کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات،فصلوں کی بہتر پیداوار، جڑی بوٹیوں، نقصان پہنچانے والے کیٹروں سے نجات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574659