زرعی کیمیکلز اور مختلف کھادوں کی درآمدات میں معمولی اضافہ

87
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں زرعی کیمیکلز اور مختلف کھادوں کی درآمدات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2019ءتک ملک میں زرعی کیمیکل، مختلف کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی درآمدات میں بالترتیب 3.81، 14.01 اور 11.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر پاکستان نے 5.88 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر 5.86 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں 15 لاکھ 75 ہزار 836 میٹرک ٹن کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جس پر 665.050 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 15 لاکھ 46 ہزار 456 میٹرک ٹن کھاد کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔