لاہور۔ 18 جنوری (اے پی پی):پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے 50 سے زائد شارٹ کورسز کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست مقررہ پرفارما پر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ڈائریکٹر، پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹرکے دفتر میں جمع کر واسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان مختصر کورسز میں سپوکن انگلش، کمپیوٹر، ون ہیلتھ، فارم مشینری کی دیکھ بھال، پولٹری فیڈنگ، ڈیری کورس، پھلوں کی بیماریاں اور کنٹرول، فارم اریگیشن، لیب اٹینڈنٹ، پھلوں اور سبزیوں کا تحفظ، سکول کے بچوں کے لیے غذائیت، زراعت کے لیے پانی کا معیار، پولٹری فیڈنگ، جانوروں کی افزائش،، لاس اسسٹنٹ، ہوم بیکنگ، پھل اور سبزیوں کا تحفظ، مالی کلاس، لیبارٹری ٹیکنیشن، مشروم کی کاشت اور دیگرشامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547976