ڈیرہ اسماعیل خان۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان زرعی یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلبا کے لیے ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار عبدالباسط خان تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں ایڈمیشن زرعی یونیورسٹی کی کامیابی کا ثبوت ہے نئے آنے والے طلبہ کی گائیڈ لائن اور ان کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا یونیورسٹی انتظامیہ اور سینئر طلبا کا فرض ہے امید رکھتا ہوں کہ نئے آنے والے طلبا یہاں سے پڑھ کر اس زرعی یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں طلبا کو بہترین تعلیمی ماحول سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،
زرعی یونیورسٹی میں طلبا ءکو جدید خطوط اورسائنسی بنیاد وں پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسرہیں،طلبا زرعی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے اپنااور ملک وقوم کانام روشن کرکے عملی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔