33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںزرعی یونیورسٹی پشاوربھارتی دراندازی کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار...

زرعی یونیورسٹی پشاوربھارتی دراندازی کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

- Advertisement -

پشاور۔ 12 مئی (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں بھارتی دراندازی کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت کی قیادت میں ایک پرجوش ریلی کا انعقاد ہوا جس میں فیکلٹی ممبران، انتظامی آفسران، یونیورسٹی ملازمین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ ملک پر جب بھی کوئی آنچ آئی قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی، افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن کا تحفظ دلیری سے کیا، پاکستانی قوم وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رات کی تاریکی میں حملہ بھارت کی بزدلی ہے، قوم پاک افواج سے محبت اور اُن پر فخر کرتی ہے، پاک افواج نے کئی بھارتی طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا جن پر ہم پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آخر میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر انور علی شاد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں