37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی یونیورسٹی پشاورکا 122 واں سنڈیکیٹ اجلاس ، مختلف امور زیر بحث...

زرعی یونیورسٹی پشاورکا 122 واں سنڈیکیٹ اجلاس ، مختلف امور زیر بحث لائے گئے

- Advertisement -

پشاور۔ 14 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاورکا 122 واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر جہان بخت کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ رجسٹرارڈاکٹررضوان احمد نےسنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، اس موقع پرسنڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) پشاورہائی کورٹ ارشاد قیصر، عرفان اللہ (نمائندہ ایچ ای سی) ، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچرڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا عفت عنبرین، ڈپٹی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریاض محمد، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ محمد طارق ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، مسعود احمد جان، پرووائس چانسلر وڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ وکمپیوٹرسائنس پروفیسر ڈاکٹرداؤد جان، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسرڈاکٹرافتخارحسین خلیل، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسرڈاکٹرعبدالرحمن

ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسزپروفیسرڈاکٹر شاہ عالم خان، پروفیسرڈاکٹرمحمد ادریس، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹربشیراحمد، لیکچرارڈاکٹر سلیم اللہ، ٹریژررڈاکٹرعبدالسلام، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ڈاکٹرمحمد الیاس، ڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال اورڈپٹی ڈائریکٹر وقارخٹک نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 87 واں اجلاس کی تجاویز، کچھ شعبوں کے چیئرپرسنز، یونیورسٹی میں چلڈرن ڈے کئیرسنٹرکی منظوری سمیت دیگرتعلیمی و تحقیقی اورانتظامی امور زیر بحث لائے گئے۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجہان بخت نے تمام ممبران کا کامیاب سنڈیکیٹ اجلاس کےانعقاد پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پرہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اورملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردارادا کرے اورمعیاری تعلیم وتحقیق اوردوسرے ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=535935

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں