29.9 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںزرعی یونیورسٹی پشاورکے سکالر ڈاکٹر افتخار احمد نے پی ایچ ڈی مکمل...

زرعی یونیورسٹی پشاورکے سکالر ڈاکٹر افتخار احمد نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

- Advertisement -

پشاور۔ 06 مئی (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے سکالر ڈاکٹر افتخار احمد نے ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد کی زیرنگرانی ہارٹیکلچر میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ان کے تحقیقی مقالے کی توثیق پاکستان، ترکیہ اور سپین کے معروف پروفیسرز نے کی۔انہوں نے "Integrated Nutrient Management For Sustainable Apple production and Quality Enhancement at High Altitude Temperate Zone (Swat)”کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

دفاعی سیمینار میں ڈاکٹر افتخار احمد نے شرکا کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دےکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ (اگرانومی) ڈاکٹر محبوب عالم، ڈاکٹر عمران احمد، ڈاکٹر فضل واحد، ڈاکٹر سعیدالحق، ڈاکٹر نیلم آراء اور پی سی ایس آئی آر کے سینئر سائنٹیفیک آفیسر ڈاکٹر عبدالحق سمیت سکالرز اور طلبا نے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد اور سکالر ڈاکٹر افتخار احمد کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر ساجد، چیئرمین ڈاکٹر گوہر ایوب اور دیگر شرکانے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر افتخار احمد کی تحقیق ہارٹیکلچر شعبے کے لئے سودمند ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593095

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں