زرعی یونیورسٹی پشاور میں ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان کی بطور ڈین تعیناتی

119
زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ واٹر ریسورس مینجمنٹ کی سکالر ڈاکٹر صائقہ جہان نے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا

پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا/ چانسلر خیبرپختونخوا یونیورسٹیز نے زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان مروت کو فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز، زرعی یونیورسٹی پشاور کا ڈین مقرر کر دیا گیا۔ ترجمان زرعی یونیورسٹی پشاور کے مطابق پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد ہائرایجوکیشن ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے انہیں ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے لئے سپانسر کیا تھا۔

انہوں نے بہت سے پروجیکٹس کو کامیابی سے مکمل کئے ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اپنی یونیورسٹی کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے ریسرچ کے بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں جن میں یونیورسٹی آف الینوائے اربانا چیمپین یو ایس اے، فرانس اور فلپائن کے ساتھ ساتھ 2017 میں انٹرنیشنل جرنل کا ایک بہترین جائزہ ایوارڈ بھی شامل ہے۔

انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی جرائد میں تحقیقی مضامین شائع کئے ہیں اور کئی پی ایچ ڈی سکالرز کی نگرانی بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف آرگنائزیشنز میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا/ چانسلر خیبرپختونخوا یونیورسٹیز، وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گے۔ یونیورسٹی ملازمین نے انہیں بطور ڈین تعیناتی مبارکباد پیش کی۔