17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںزرعی یونیورسٹی پشاور کا 125واں سنڈیکیٹ اجلاس، مختلف امور زیر بحث لائے...

زرعی یونیورسٹی پشاور کا 125واں سنڈیکیٹ اجلاس، مختلف امور زیر بحث لائے گئے

- Advertisement -

پشاور۔ 28 مارچ (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کا 125 واں سنڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں تمام سنڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سنڈیکیٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں 124 ویں سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے آمیر محمد خان سب کیمپس مردان کی لینڈ سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے سنڈیکیٹ اجلاس کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں تعاون پر ہائرایجوکیشن کمیشن و صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ معیاری تعلیم و تحقیق اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔اجلاس میں سنڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) ارشاد قیصر، ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا فضل رب،

- Advertisement -

سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا غلام سعید خان، سپیشل سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا علی قادر صافی، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سید ابراہیم شاہ، ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا سید فرید اللہ شاہ، پرو وائس چانسلر و ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض، اسسٹنٹ پروفیسر ماجد خان، لیکچرار ڈاکٹر شہزاد خان، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576855

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں