پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ واٹر ریسورس مینجمنٹ کی سکالر ڈاکٹر صائقہ جہان نےواٹر ریسورس مینجمنٹ میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔
انہوں نے سپروائزر چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر سرور کی زیرنگرانی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ان کے مقالے کی توثیق امریکا اور چین کے معروف سائنسدانوں نے کی۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر، پروفیسر ڈاکٹر غفارعلی، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد خٹک ، ڈاکٹر افتخار کاظمی ، ڈاکٹر نوید احمد، مس لالہ رخ، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر اختر علی سمت سکالر اور طلبا نے شرکت کی۔
مقالے کے کامیاب دفاع پر شرکا نے سپروائزر ڈاکٹر طاہر سرور اور سکالر ڈاکٹر صائقہ جہان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تحقیق واٹر ریسورس مینجمنٹ میں سودمند ثابت ہوگی۔