33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںزرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام سسٹین ایبل ایگریکلچراور فوڈ سیکورٹی کےعنوان سے پانچ...

زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام سسٹین ایبل ایگریکلچراور فوڈ سیکورٹی کےعنوان سے پانچ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام باڑہ گلی سمر کیمپ میں سسٹین ایبل ایگریکلچراور فوڈ سیکورٹی کےعنوان سے پانچ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت تھے۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، سابق ڈین زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر (ر) ڈاکٹر فرمان اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹرایڈ ڈاکٹر شکیل حیات نے کانفرنس کے ابتدائی سیشن میں پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ پر لیکچرز دیئے۔

ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن و کانفرنس چیف آرگنائزر ڈاکٹر بشیر احمد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوے انہوں نے ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، واٹرایڈ، پاسٹک، یونیورسٹی آف پشاور گل فوڈ انڈسٹری، ایکوا ویلا اور ایس کے فوڈ اینڈ بیوریجز کی تعاؤن کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوےآرگنائزرز، فیکلٹی، ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم اور مفید کانفرنس ہے جس میں ماہرین کی تحقیقات اور تجربات سے زراعت میں پیش رفت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک افراد اور قوموں کی بنیادی ضرورت ہے،یونیورسٹیاں فوڈ سیکورٹی پر توجہ مرکوز کریں۔ اس کانفرنس میں جو تجاویز پیش کئے جائے انہیں حکومت کے ساتھ شئیر کیا جائے تاکہ اس پر پیش رفت ہوسکے۔

انہوں نے پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ پر اثر انداز ہونے والے عوامل بیان کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کا بے دریغ استعمال ، بار بار خشک سالی، موسمیاتی تبدیلی، زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز، درجہ حرارت میں اضافہ وغیرہ ایسے وجوہات ہیں جس کی وجہ سے مستقبل قریب دنیا کی ایک بہت بڑی آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت زرعی ماہرین اور زرعی یونیورسٹی ہمیں فصلوں کی ایسی ورائٹیز اور ٹیکنالوجی پر توجہ دینا چاہیئے جو ہر قسم کی موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی کمی کا مقابلہ کرسکے۔

ایگریکلچرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشفاق احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد عزیر، جنرل سیکرٹری محمد سلیمان ، یونیورسٹی آف فیصل آباد، اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف پنجاب، سوات یونیورسٹی کے اکیڈمک ایڈوائزر پروفیسر (ر) ڈاکٹر جمال خٹک اور ریسرچ ہیڈ کوارٹر اینڈ پلاننگ اے آر آئی کوئٹہ کے ڈائریکٹر قاسم کاکڑ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور آٹا صدر ڈاکٹر بشیر احمد نے مقررین میں شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں