37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومتجارتی خبریںزرمبادلہ کے ذخائرمیں چار ماہ کے دوران 2.053ارب ڈالر ...

زرمبادلہ کے ذخائرمیں چار ماہ کے دوران 2.053ارب ڈالر اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک مجموعی طورپر2.053ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق

جاری مالی سال کے آغازپرزرمبادلہ کے ملکی ذخائر13.997ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھاجس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607 ارب ڈالرتھا،گزشتہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.049 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.156ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.893ارب ڈالرتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طورپر1.767ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 286ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519742

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں