اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 466.6 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 20 نومبر2020 کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.552 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.415 ارب ڈالرتھا، بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.136 ارب ڈالرہے۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.085 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.931 ارب ڈالراور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.154 ارب ڈالرتھا۔