زرمبادلہ کے ذخائرکے حجم میں 6.9 ملین ڈالرکااضافہ

72
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 6.9 ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 8 جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.519 ارب ڈالررہا، اس میں سٹیٹ بینک کے پاس 13.400 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس 7.119 ارب ڈالررہے۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.512 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔