زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.193 ارب ڈالر اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

134
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.193 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.99 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.741 ارب ڈالر تھا۔

17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.18 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.44 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.74 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.05 ارب ڈالر اور بینکو ں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 134 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔